Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

Now Reading:

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا
راولپنڈی ٹیسٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا  چوتھا دن بھی بارش اور خراب روشنی کی نظر ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو دن سے ہونے والی بارش اور خراب روشنی کے سبب چوتھےدن  کھیل شروع ہی نہ کیا جاسکا جس کے بعد اس ٹیسٹ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا ئےتھے۔ دھننجیا ڈی سلوا87 اور دلروان پریرا6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے روز سری لنکا نےاپنی  پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سےکیاتو بارش اور خراب روشنی کی وجہ سےپورے دن میں محض 18 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکاتھا۔

پہلے دن کا اختتام  بھی خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل کرنا پڑا  تھا جبکہ 21.5اوورز کا کھیل باقی تھا۔

Advertisement

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 96 رنز  کی اوپننگ پارٹنرشپ سے اسے درست بھی ثابت کیا ۔

تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

آخری سیشن میں سابق کپتان  اینجیلو میتھیوز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے  اور پہلے دن کے اختتام  تک سری لنکا نے 68.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

یاد رہے کہ ایک دہائی بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے بلے باز فواد عالم کو حتمی الیون میں شام نہیں کیا گیابلکہ آسٹریلیا سیریز میں ناکام ہونے والے حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  عابد علی اور عثمان شنواری  نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

پی سی بی  کی جانب سے شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ اسٹینڈز میں انٹری فری کردی  گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر