Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی

پاکستان اور انگلینڈ   کے درمیان جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے  پہلے میچ میں  انگلینڈ نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

ملایئشیاکے کنرارا اوول میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا  تو انگلینڈ نے ایمی جونز  کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ  20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

ایمی جونز نے 53 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ٹیمی بیماؤنٹ نے30، کیتھرین برنٹ نے 18 اور ڈینی ویاٹ نے 6 رنز بنائے۔

نتالی اسکیور 34 اور کپتان ہیتھر نائٹ 13 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 2 جبکہ انعم امین اور ڈیبیوٹینٹ  سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Advertisement

155 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور دونوں اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئیں۔

کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ عمیمہ سہیل نے ٹیم کو کچھ سنبھالا مگر 47 کے مجموعی اسکور پر وہ 21 رنز بناکرآؤٹ ہوگئیں جس کے بعد وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔بسمہ معروف 60 رنز بناکر سب سے نمایاں رہیں۔ سدرہ نواز 22 رنز بناسکیں ۔

دیگر بلے بازوں میں عالیہ ریاض 5 ،ارم جاوید ایک ، جبکہ ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور سیدہ عروب شاہ کوئی رن نہ بناسکیں ۔

انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلی اسٹون نے 3، نتالی اسکیور اور فریاڈیویس نے 2،2 جبکہ سارہ گلین اور انایا شربسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ جبکہ انگلش ٹیم کی سارہ گلین  نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے  تین میچز کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیریز کا  دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 دسمبر کو  جبکہ تیسرا میچ 20 دسمبر کو کنرارا اوول میں ہی کھیلا جائے گا۔

یاد رہے  کہ انگلش ٹیم اس سے قبل ایک روزہ میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی
چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے آئی سی سی کو نیا فارمولا تجویز کردیا
جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کیلئے مشروط آمادگی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا زمابوے کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان
پاک بھارت ٹاکرا؛ چیئرمین پی سی بی کی میچ جیتنے پر انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر