Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

Now Reading:

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری
ٹریفک پلان

پاکستان میں  رواں ماہ ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی  پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ شائقین  کی  میدانوں تک باآسانی رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان اور سری لنکاکے ٹیسٹ میچ کےپیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر  کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کےتحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق  فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

روال ڈیم چوک سے راولپنڈی جانے والے حضرات فیص آباد سے بائیں جانب مڑکر ایکسپریس وے استعمال کریں۔

اسلام آباد سے راولپنڈی براستہ فیصل ایونیو جانے والے حضرات ایکسپریس وے براستہ کھنہ پل اور کرال چوک استعمال کریں۔

ایکسپریس روڈ سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے حضرات  فیض آباد سے آئی جے پی روڈ استعمال کریں ۔

Advertisement

اس کے علاوہ نائنتھ ایونیو چوک آئی جے پی روڈ سے  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  جانے والا راستہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

اسلام آباد سے براستہ نائنتھ ایونیو راولپنڈی جانے والے حضرات  فیصل ایونیو ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے براستہ پنڈورہ، سید پور روڈ، کٹاریاں،پیر ودھائی روڈ اور کشمیر ہائی وے سے صدر روڈ راولپنڈی استعمال کریں۔

Advertisement

عوام الناس کو ٹریفک کے حوالے مزید معلومات ایف ایم ریڈیو92.4 پر لمحہ بہ لمحہ دی جاتی رہیں گی۔

میچ دیکھنے کے لیے آنے والے حضرات  اپنی گاڑیاں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مخصوص کردہ پارکنگ میں کھڑی کرکے بذریعہ شٹل سروس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک  پلان 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سےشام6بجےتک نافذالعمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر