ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سوئپ کردیا
ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔
کنرارا اوول ملائیشیا میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
31 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنانے والی ڈینی ویاٹ کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان ہیتھر نائٹ اور ایمی جونز نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ہیتھر نائٹ اور ایمی جونز کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں بالترتیب 43 اور 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
اختتامی اوورز میں فرین ولسن اور ٹیمی بیماؤنٹ کے جارحانہ کھیل کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
Match Summary!
England win the third #PAKWvENGW T20I by 26 runs.
Scorecard: https://t.co/yutpZh7So4https://t.co/ec0aOi2hSE pic.twitter.com/PaMNkqyCn3— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2019
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 جبکہ عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
171رنز کے تعاقب میں قومی اوپنرز ایک بار پھر متاثرکن کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں اور محض 29 رنز پر دونوں اپنرز پویلین واپس لوٹ گئیں۔
ناہیدہ خان نے 8جبکہ عائشہ ظفر نے 9 رنز بنائے۔
مڈل آرڈر بلے باز جویریہ خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اس دوران ان کا ساتھ نبھانے کے لیے کوئی دوسری بلے باززیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکی۔
کپتان بسمہ معروف 17، عمیمہ سہیل 16جبکہ ارم جاوید کوئی رن نہ بنا سکیں۔جویریہ خان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
وکٹ کیپر بلے باز سدرہ نواز نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکیں۔ وہ 7 گیندوں پر 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے سارہ گلین اور شرب سول نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ پلیئر آف دی میچ اور اوپنر ایمی جونز پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ سے پہلے یہ پاکستانی ویمنز ٹیم کی آخری سیریز تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News