Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی بنگلہ دیش کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش

Now Reading:

پاکستان کی بنگلہ دیش کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بنگلہ دیش  کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ  ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے  جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کئی ملکوں میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ مقابلوں کو پذیرائی حاصل ہورہی ہے، ہمارا ارادہ ہے کہ ہوم سیریز میں کم از کم ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی خاصی تعداد کے علاوہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے کرکٹ سیزن کو طول دینے کا ایک موقع میسر ہوگا۔

چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جن مہینوں میں دن کے وقت تھوڑی گرمی ہوتی ہے، ان کے دوران رات کو موسم بہتر ہوجاتا ہے اور ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر سیزن اپریل کے وسط یا اوائل میں ختم ہوتا ہے تو ہم اس کو ڈے اینڈ نائٹ میچوں کے ذریعے توسیع دے سکتے ہیں۔

Advertisement

احسان مانی نے کہا کہ خالی میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا مناسب نہیں ہے اور اس خیال کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ تماشائی شام کو اپنے کام سے واپسی پر اس منفرد تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان جنوری 2020 میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز شیڈول ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تاحال اس سیریز پر  کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا ہے۔

یادرہے کہ پاکستان میں دس برس بعد رواں ماہ ٹیسٹ کرکٹ بحال ہورہی ہے ۔سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ  میچز کی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان آج دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا
فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر