Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوم سیریز اب اپنی سرزمین پر ہی کھیلیں گے، احسان مانی

Now Reading:

ہوم سیریز اب اپنی سرزمین پر ہی کھیلیں گے، احسان مانی
احسان مانی

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان اپنی تمام ہوم سیریز اپنی سرزمین پر ہی کھیلے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی  کا کہنا تھا کہ اب  کسی بھی سیریز کے لیے کوئی نیوٹرل وینیو نہیں ہوگا، تمام سیریز اپنی سرزمین پر کھیلیں گے۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔سری لنکا کا پاکستان آکر ٹیسٹ میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ مختصر سیریز کے لیے پاکستان نہ آنے والےسری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے آنا چاہیئے تھا۔وہ یہاں آکر کافی خوش ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ان میچز میں دونوں ٹیموں کو بھرپور انداز سے سپورٹ کیا ہے۔ سری لنکن ٹیم  کے ساتھ اگر کچھ ہوجاتا تو کرکٹ واپس چلی جاتی۔

Advertisement

چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں تاہم ان سے ہونے والی بات کو ابھی منظرعام پر لا نہیں سکتے ہیں۔امید ہے کہ وہ  پاکستان نہ آنے کے لیے اب کوئی وجہ نہیں  ڈھونڈیں گے۔

کراچی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈز پاکستان کے نام

احسان مانی نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ وہ سیکیورٹی خدشات پر یہاں نہیں آنا چاہتے تو وہ وضاحت دیں۔بنگلہ دیش یہاں آکر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گا تو معاملہ آئی سی سی میں جاسکتا ہے۔

انہوں  مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں کسی کی مداخلت شامل نہیں نہ ہی میرا خود سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں  کسی قسم کا کوئی عمل دخل ہے۔

چیئر مین  پی سی بی نے کہا کہ سر فراز پاکستان ٹیم کے کپتان تھے کراچی کے نہیں،وہ فارم میں نہیں تھے،پرفارم کرتے ہی ٹیم میں واپس آجا ئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی میں نے محنت سے کام کیا ہے۔ آئی سی سی  کے ساتھ بھی کافی عرصے سے منسلک رہا ہوں۔ہمارے لیے بڑا چیلنج پاکستان ٹیم کی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھوانا ہے، ہم پر تنقید ضرور کی جائے لیکن حقائق جاننا بھی لازمی  ہیں۔

Advertisement

احسان مانی نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی وکٹیں تیار کرنا پڑیں گی جن پر کھیل کر غیر ملکی دورے پر مسئلہ نہ ہو۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ پوری کوشش تھی کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیلے تاہم انگلش بورڈ نے پہلے مینز ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آئے اور انگلینڈ بورڈ کے چیف آئے انہوں نے بھی سیکیورٹی کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ڈربن، پاکستانی بیٹنگ نو آموز افریقی بولرز کے سامنے بےبس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کل سے ہو گا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی تیاریاں عروج پر
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل، جنوبی افریقہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر