Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
ویمنز ٹی ٹوئنٹی

پاکستان اور انگلینڈ  کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز منگل سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین میچوں میں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے بعدپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تینوں میچز کنرارا اوول ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے۔

ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کےٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement

پاکستانی اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ،عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان، ندا ڈار، ، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،سعدیہ اقبال اور سدرہ نوازشامل  ہیں۔

بسمہ معروف کی زیرقیادت قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement

امید ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Advertisement

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے روا ں سال 11 میں سے 6 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے ہیں ۔ اس سفر میں پاکستان کوویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ  کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے  خلاف سیریزآسان نہیں ہوگی، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم مضبوط حریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف کامیابی کے باعث اسکواڈ میں موجود تمام کرکٹرزنمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔

 بسمہ معروف نےکہا کہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھتےہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناکامی کے باوجود انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

مہمان ٹیم رواں سال 10میں سے 8ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح سمیٹ چکی ہے۔ اس دوران انگلینڈ ویمنز ٹیم نے بھارت ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی  ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

Advertisement

مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کاکہنا ہےکہ انگلینڈ نےپاکستان کے خلاف آخری بار 2016 میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی مگر تین سال بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ایک مختلف ٹیم بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے  کھیل میں نکھار ویمنز کرکٹ کے فروغ کے  لیے  ضروری ہے تاہم وہ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے مفید سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17دسمبر  دوسرا میچ19 دسمبرجبکہ تیسرا میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں اس سے قبل 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جس میں 9 میچوں میں کامیابی کا سہرا انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے سر سجا۔

اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد کامیابی2013 میں لف برو  میں حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی
چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے آئی سی سی کو نیا فارمولا تجویز کردیا
جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کیلئے مشروط آمادگی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا زمابوے کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان
پاک بھارت ٹاکرا؛ چیئرمین پی سی بی کی میچ جیتنے پر انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر