Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: سری لنکا کو پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: سری لنکا کو پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل
سری لنکا

کراچی  میں کھیلے جانے والےپاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ  میچ  کی پہلی  اننگز میں مہمان ٹیم نے 80 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری  دوسرے ٹیسٹ میچ   کے دوسرے روز  سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا  کی جانب سے دنیش چندیمل 74 اور دلروان پریرا48 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےبالترتیب5اور 4 وکٹیں حاصل کیںجبکہ ایک وکٹ ھارث سہیل کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل پاکستان  ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بناسکی تھی یوں مہمان ٹیم کو میزبان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو آغاز سے ہی غلط ثابت ہوا اور میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دس رنز پر ہی گر گئیں جب ایک ہی اوور میں شان مسعود  (پانچ )اور کپتان اظہر علی بغیر کھاتہ کھولے ہی وشوا فرنانڈو   کا شکار ہوگئے۔

65کے مجموعی اسکور پر ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کرنے والے عابد علی بھی 38 رنز بناکر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس کے بعد بابر اعظم  اور اسد شفیق نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو کچھ سنبھالا اور اسکور کو 127 تک پہنچا دیا  جہاں بابر اعظم امبلدینیا کی  ایک زبردست گیند کو  آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش میں 60 رنز پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے۔

اسد شفیق ایک اینڈ سے کریز پر پر موجود رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔ حارث سہیل 9، محمد رضوان 4،یاسر شاہ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد اسد شفیق بھی 63 رنز بناکر ہمت ہار گئے اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور امبلدینیا نے 4،4 جبکہ وشوا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

سری لنکا  کی پہلی اننگز کا آغاز  بھی کچھ اچھا نہ ہوا اور 28 کے مجموعی اسکور پر  اوشادا فرنانڈو 4 رنز بناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

11رنز کے اضافے کے بعد 39 کے مجموعی اسکور پر کپتان کرونارتنے بھی محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوکر  پویلین لوٹ گئے۔

61کے مجموعی اسکور پر کوشال مینڈس بھی 13 رنز بناکر محمد عباس  کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں دوسری سلپ پہ کیچ تھما بیٹھے ۔

پہلے دن کے اختتا پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں  اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار ہیں۔اینجلو میتھیوز 8 اور لاستھ امبلدینیا 3 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ  کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ، باقاعدہ بولنگ کا آغاز کردیا
ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
128 سال بعد کرکٹ کی واپسی؛ آئی سی سی کا ایل اے اولمپکس 2028 کے لیے شیڈول کا اعلان
 ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر