Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، 315 رنز کی برتری حاصل

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مستحکم، 315 رنز کی برتری حاصل
کراچی ٹیسٹ

کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ  کے تیسرے روز  پاکستان نے  2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنالیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 315 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان  نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو  اوپنرز نے پہلی وکٹ پر278 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنر شپ قائم کی ۔

عابد علی ڈیبیو میچ کے  بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شان مسعود نے بھی 135 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر عابد علی کا بھرپور ساتھ دیا۔

پورے دن میں سری لنکا کو دو ہی کامیابیاں حاصل ہوسکیں۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں  کے نقصان پر 395 رنز بنالیے ہیں۔کپتان اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔سری لنکا  کی جانب سے دنیش چندیمل 74 اور دلروان پریرا48 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےبالترتیب5اور 4 وکٹیں حاصل  کی تھیں  جبکہ ایک وکٹ حارث سہیل کے حصے میں آئی تھی ۔

Advertisement

پاکستان  ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بناسکی تھی یوں مہمان ٹیم کو میزبان پر کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا  جو آغاز سے ہی غلط ثابت ہوا اور میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی  تھی۔

پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دس رنز پر ہی گر گئی تھیں جب ایک ہی اوور میں شان مسعود  (پانچ )اور کپتان اظہر علی بغیر کھاتہ کھولے ہی وشوا فرنانڈو   کا شکار ہوگئے۔

65کے مجموعی اسکور پر ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کرنے والے عابد علی بھی 38 رنز بناکر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔

اس کے بعد بابر اعظم  اور اسد شفیق نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو کچھ سنبھالا اور اسکور کو 127 تک پہنچا دیا  جہاں بابر اعظم امبلدینیا کی  ایک زبردست گیند کو  آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش میں 60 رنز پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے تھے۔

اسد شفیق ایک اینڈ سے کریز پر پر موجود رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔ حارث سہیل 9، محمد رضوان 4،یاسر شاہ اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

Advertisement

اس کے بعد اسد شفیق بھی 63 رنز بناکر ہمت ہار گئے اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور امبلدینیا نے 4،4 جبکہ وشوا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ  کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، کاسن رجیتھا کی جگہ لاستھ ایمبلدینیا  کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا  تھا جو  بارش اور خراب روشنی سے متاثر ہوکر ڈرا ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر