Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی، سیریز کا شیڈول جاری

Now Reading:

بنگلہ دیش نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی، سیریز کا شیڈول جاری
بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے دورہ پاکستان  کی حامی بھرلی ہے  جس کے بعد سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے پاکستان کے دورے کی حامی بھرنے  بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔

طے کردہ  شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کرنے  کے لیے دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان آئے گی۔

پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ  میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے  اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلے گی۔

پہلے مرحلے  میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Advertisement

دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد  ہوگا۔

تیسرے مرحلے میں پاکستان سپرلیگ کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلنے آئے گی۔

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا ۔

اس پیشرفت کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہم اس ضمن میں صدر آئی سی سی ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی ، جو ہمارے پرامن ہونے کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر دورہ پاکستان کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دس برس بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کامیابی سے بحال ہوئی ہے اور اب رواں برس مکمل پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی حالات کھیلوں کے لیے سازگار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
سعودی عرب کو 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، فیفا کا باضابطہ اعلان
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر