Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“تیار ہیں” پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا منگل کو ریلیز ہوگا

Now Reading:

“تیار ہیں” پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا منگل کو ریلیز ہوگا
"تیار ہیں"

“تیار ہیں” پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا منگل کو ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق “تیار ہیں”  گانے کا بنیادی مقصد ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے ملک میں انعقاد کو خوش آمدید کہنا ہیں۔

علی عظمت نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کے دوران ملک میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز میں جھومتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پی ایس ایل کا یہ گانا یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی گانا بجایا جاتا رہے گا۔

Advertisement

مہم کے تحت آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں کی ویڈیو پوسٹ کی جائے گی۔

یاد رہے کے اس “تیار ہیں” گانے میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، “آواز “بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان(ذلفی) اور کمال خان (لال کبوتر)نے کی ہے، اور اس گانے کی موسیقی اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ضرور کامیاب رہے گی۔

 “تیار ہیں” گانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس گانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

علی عظمت نے پی ایس ایل فائیو کے اس گانے کے حوالے سےکہا کہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل گانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

Advertisement

فوک گلوکار عارف لوہارنے ایچ بی ایل ،پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے  کا حصہ بننے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔

آواز “بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا اور اس کی ویڈیوحقیقی معنوں میں پوری قوم کو یکجا کرکے بھرپور جوش و خروش کا احساس دلاتی ہے۔

 مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح کرکٹ کے ایک مداح ہیں اور وہ ایچ بی ایل، پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانےکی گلوکاری کرنے کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ سمجھتے ہیں۔

 آفیشل ترانے کے ہدایتکار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان نے کہا کہ یہ گان ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے ملک میں انعقاد کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ خودکرکٹ کے مداح ہیں اور وہ لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔

ذوالفقار جبار خان نے کہاکہ آج وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ “تیار ہیں”۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ “تیار ہیں” جو 28جنوری بروز منگل کو بیک وقت ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سےقبل نشر کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر