Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

Now Reading:

ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست
ماریہ شراپووا

پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کرایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وائلڈ کارڈ پر آنے والی سابق عالمی نمبر ایک  ماریہ شراپووا  کو کروشیا کی 19 ویں سیڈڈ ڈونا ویکک  نے3-6  اور  4-6 سے شکست سے دوچار کیا۔

اس شکست کے بعد وہ عالمی ٹینس کی درجہ بندی میں 350 سے  بھی نیچے چلی گئی ہیں۔

یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ جب 32 سالہ شراپووا گرینڈ سلیم ایونٹ کےپہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اس کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ماریہ شراپووا  نے اعتراف کیا کہ اس شکست کے بعد  وہ  نہیں جانتیں کہ اگلے برس آسٹریلین اوپن میں واپس آئیں گی بھی کہ نہیں۔ میرے لئے یہ بتانا مشکل ہے کہ 12 ماہ کے وقت میں کیا ہونے والا ہے۔

Advertisement

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی

یاد رہے کہ شراپووا 2008 میں آسٹریلین اوپن  کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی اپنے مستقبل کے حوالے سےاسی طرح مبہم تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں شراپووا نے کہا کہ میں ایمانداری سے آپ کو جواب دوں  تو مجھے ابھی نہیں معلوم کہ میں مستقبل قریب میں کون سا ٹورنامنٹ کھیلوں گی۔

ماریہ شراپووا نے کہا کہ وہ اپنی تیز ی سے نیچے جاتی ہوئی رینکنگ کا زیادہ نوٹس نہیں لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ روسی ٹینس اسٹار پر 2016 کے آسٹریلین اوپن میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر 15 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

شراپووا پابندی سے واپس آنے کے بعد سے فارم اور تندرستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا پانچ گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں ۔

وہ 2004 ومبلڈن ، 2006 میں یو ایس اوپن، 2008 میں آسٹریلین اوپن جبکہ 2012 اور 2014 میں فرنچ اوپن کی فاتح رہی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر