لاہورمیں دو دن آدھی چھٹی کا اعلان
پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوران دودن آدھی چھٹی دینے کااعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریزکےپیش نظر جمعے اور ہفتے کے روزاسکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
سی سی او ایجوکیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور کے اسکولوں کو ہفتے کو گیارہ بجے چھٹی دی جائے گی ۔
خیال رہےکہ بنگلہ دیش کی ٹیم محمود اللہ کی قیادت میں گزشتہ رات لاہورپہنچ گئی ہے جہاں وہ قذافی سٹیڈیم میں 24،25 اور 27 جنوری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلے گی۔
سیریزکے پیش نظرلاہور میں سیکیورٹی کے نہایت ہی سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20میچز کا میدان سجنے میں بس ایک دن باقی رہ گیا۔بارہ سال بعد پاکستان میں بنگلا دیشی مہمانوں کی آمد پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں تینوں ٹی 20 میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہورٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلیے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔
ٹریفک پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
اس کے علاوہ میچ دیکھنے آنے والے تمام شائقین کو ٹکٹ اور شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا، پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد شٹل سروس استعمال کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News