Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش کے باعث تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، سیریز پاکستان کے نام

Now Reading:

بارش کے باعث تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، سیریز پاکستان کے نام
تیسرا ٹی ٹوئنٹی
Advertisement

پاکستان اور بنگلا دیش  کے درمیان سیریز کا تیسرا  اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  منسوخ کردیا گیا، سیریز 0-2 سے پاکستان  کے نام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش  کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی نہیں  کیا جا سکا اور میچ منسوخ کردیاگیا۔

میچ منسوخ ہونے  کے بعد پاکستان 0-2 سے سیریز جیت کر اپنی نمبر ون کو پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

میچ منسوخ ہونے پہ جہاں شائقین کرکٹ اداس ہیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے شائقین کے لیے  بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

پی سی بی  نے بارش  کی نظر  ہونے والے میچ کی ٹکٹ فیس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شائقین کرکٹ کورئیر سنٹرز پر ٹکٹس واپس کرکے پیسے حاصل کر  سکیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم آج رات واپس وطن روانہ ہو جائے گی۔

Advertisement

دوسرے مرحلے میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے  دوبارہ راولپنڈی آئے گی۔

Advertisement

بنگلادیش کرکٹ ٹیم چھ فروری کو راولپنڈی پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بنگلا دیش ٹیم دوبارہ وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم تیسرے مرحلے میں واحد ون ڈے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے اختتام کے بعد کراچی آئے گی۔

واضح رہے کہ  نوجوانوں اور سینئر کھلاڑیوں کے کومبی نیشن پر مشتمل پاکستان ٹیم نے پہلے دونوں میچز میں بالترتیب 5 اور 9وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم تقریباً 12 سال بعد پاکستان آئی تھی ۔ اس سے قبل بنگلادیش  ٹیم 2008 کے ایشیاء کپ میں شرکت  کے لیے پاکستان آئی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر