Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

Now Reading:

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی
انگلینڈ

انگلینڈ نے چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 189 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 438رنز کا ہدف دیا تو جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری روز اختتام سے تقریباً 11 اوورز   قبل 248 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

ڈیبیوٹینٹ پیٹر ملان 84 اور وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن  ڈی کوک 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ ڈین ایلگر 34، کپتان فاف ڈوپلیسی19،زبیر حمزہ 18،وین ڈر ڈسن 17،ورنون فلینڈر 8،کگیسو ربادا3،کیشو مہاراج 2 جبکہ نورٹجےاور پریٹوریس کوئی رن نہ بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3، جیمز اینڈرسن اور جو ڈینلی نے 2،2جبکہ اسٹورٹ براڈ، ڈوم بیس اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے پھر معاہدہ

بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اولی پوپ کے ناقابل شکست 61 اور بین اسٹوکس کے 47رنز کی بدولت 269 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نے 3، فلینڈر ، پریٹوریس اور نورٹجےنے 2،2جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی  اننگز میں ڈین ایلگر(88)اور وین ڈر ڈسن(68) کی نصف سنچریز کی بدولت 223 رنز بنائے تھے۔

جیمز اینڈرسن نے 5،براڈ اور سیم کرن نے 2،2جبکہ بیس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

انگلینڈ نے دوسری اننگز مین  ڈوم سبلی کےناقابل شکست 133 رنز کی بدولت 391 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرکے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 438 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس جیت کے ساتھ چار میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ تیسرا میچ 16 جنوری جبکہ چوتھا اور آخری میچ 24 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی
پاکستان نے کھیل کے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی
دنیا کے معمر ترین میراتھون رنرفوجا سنگھ کا 114 برس کی عمر میں چل بسے
اسٹارک کی 15 گیندوں پر 5 وکٹیں، 78 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی و ویسٹ انڈیز کی ناقابلِ یقین شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر