چند کرکٹرز فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، مصباح الحق
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا حالیہ فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے ہم نے فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار بڑھا دیا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے تاہم موجودہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس بھی گذشتہ معیار سے بہتر ہے۔
AdvertisementICYMI: PCB Podcast released. It includes:
Pakistan chief selector and head coach @captainmisbahpk talks about recent fitness tests and shares his thoughts on four-day Tests
🎧 https://t.co/L47fv0CyCZ pic.twitter.com/vNLJq86jdB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2020
ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں بلکہ ہر 2 ماہ بعد ہوا کریں گے۔
دوسری جانب مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ کو چار روز تک محدود کیے جانے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیزن سردیوں میں ہوتا ہے، یہاں بارش یا دھند کے باعث میچ پانچ روز تک بھی ختم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
پاکستانیوں میں آرہا ہوں، شین واٹسن کا اردو زبان میں پیغام
چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ سے کھیل میں دلچپسی ختم ہوجائے گی جبکہ باؤلرز کے ان فٹ ہونے اور تھکنےکے امکانات بڑھنے کی بھی امید ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ میں پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
فٹنس ٹیسٹ کا چوتھا مرحلہ 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام دستیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروف تین کرکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان ابتدائی طور پر فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News