Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Now Reading:

باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
باسکٹ بال

امریکہ کے باسکٹ بال کے کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ  بیٹی کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کھلاڑی کوبی برائنٹاور ان کی بیٹی اور پائلٹ کے ساتھ 9 افراد بھی اس حادثہ کا شکار ہوئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق 41 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی۔

حکام نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر میں نو سے زیادہ افراد سوار تھے انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔

یہ طیارہ آج صبح دس بجے کے لگ بھگ لاس ورجینس سے دور دراز میدان میں گرا لیکن زمین پر موجود کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کوبی برائنٹ باسکٹ بال کے لیجنڈ اور پانچ بار کے این بی اے چیمپئن تھے۔

اس کے علاوہ ، وہ دو بار این بی اے فائنلز ایم وی پی بھی تھا اور وہ دو بار اولمپک چیمپیئن بھی رہ چکے تھے۔

دوسری جانب کوبی برائنٹ کی لکھی گئی نظم پر بنی مختصر دورانیے  کی فلم کو سال 2019 میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا جو انھوں نے خود وصول کیا۔

انہوں نے لاس اینجلس لیکرز کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر میں خوب کامیابی حاصل کی، کوبی برائنٹ سن 2016 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

کوبی برائنٹ کی موت ان کے تمام مداحوں اور دیگر مشہور شخصیات کے لئے چونکا دینے والی خبر ہے۔

کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔

Advertisement

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔

Advertisement

باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا کہ ‘کوبے برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز کے لیے کی تھی، امید ہے کہ لیکرز سارا سال جیتے گی۔

گرامی ایوارڈز میں مشہور شخصیات نے اس لیجنڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوبے برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

گرامی ایوارڈز میں مشہور شخصیات نے اس لیجنڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے آج کے دور میں لاس اینجلس ، امریکہ ، اور پوری دنیا کوبی برائنٹ ہیرو سے محروم ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر