بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سرفراز احمد کی واپسی کا امکان
سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کے امکان سمیت سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کی توقع ہے۔
آج صبح لاہور میں چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مشاورت کی گئی ۔ مشاورت میں کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی شامل تھے۔
سلیکشن کمیٹی میٹنگ میں سابق کپتان سرفراز احمد سمیت ، کامران اکمل اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر حارث رؤف کے نام بھی زیر غور آئے۔
دوسری جانب حارث سہیل، محمد عرفان اور آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
چیف سلیکٹر مصباح الحق، کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کل دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کرکے ٹیم کا اعلان کریں گے۔
بابر اعظم آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بہت ٹال مٹول کے بعد دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اب تین مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا جس میں بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے آئے گی۔
واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News