Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین اوربنگال ٹائیگرز 11 سال بعد آج مدمقابل ہوں گے

Now Reading:

شاہین اوربنگال ٹائیگرز 11 سال بعد آج مدمقابل ہوں گے
تین ٹی ٹونٹی
Advertisement

پاکستان اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج کچھ دیربعدلاہورمیں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اوربنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کچھ دیر بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونےوالاہے جہاں پاکستانی ٹیم کوسیریزمیں عالمی نمبرایک پوزیشن بچانےکاچیلنج بھی درپیش ہے۔

پاکستان  کوٹی ٹوئنٹی میچزمیں عالمی نمبرایک پوزیشن برقراررکھنی ہےتواسےسیریز میں کلین سوئپ کرناہوگاورنہ  ایک بھی میچ  ہارنے کی صورت میں  پاکستان  ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پوزیشن گنوابیٹھےگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس کی جب کہ سیریزکی ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی۔

 سیریزکےحوالےسے قومی کپتان بابر اعظم کاکہنا تھاکہ متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کامزید کہناتھاکہ پاکستانی ٹیم عالمی نمبرایک پوزیشن بچانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگادے گی۔

Advertisement

قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں گزشتہ سیریزمیں شریک 7کھلاڑیوں کواسکواڈ سے ڈراپ کرکےنوجوان اورتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

اسکواڈمیں احسن علی اورحارث رؤف بھی پہلی مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب رہےہیں اور دونوں کھلاڑیوں کاپہلے میچ میں ڈیبیو متوقع ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں اہم اور تجربہ کارکھلاڑیوں میں بیٹسمین تمیم اقبال، سومیا سرکار،محمود اللہ اورلٹن داس ہیں جبکہ بولنگ میں مستفیض، روبیل اور شفیع الاسلام اہم کھلاڑی ہیں۔

بنگلہ دیش نےآخری مرتبہ 2008 میں پاکستان کا دورہ کیاتھا ۔

ٹی20 میں کس کاپلڑابھاری؟

ٹی20 میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیمیں اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے جس نے 8 میچوں میں فتح حاصل کی اور دو میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔

پِچ

ٹی ٹوئنٹی میچزکیلئےقذافی اسٹیدیم میں بیٹنگ فرینڈیلی پچزتیارکی گئی ہیں جہاں کاموسم بھی آج کل کرکٹ کےلیے شاندار ہے، ایسے میں وہاں چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔

ہسپتال قائم

دوسری جانب نشتراسپورٹس کمپلیکس میں پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزکےدوران عارضی جنرل اسپتال قائم کردیاگیاہے۔

عارضی جنرل اسپتال میں صحت سےمتعلق تمام ترانتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔

Advertisement

جنرل ہسپتال مین ادویاے اورفرسٹ ایڈکی تمام تر اشیا موجودہیں ۔ شہری بھی عارضی جنرل اسپتال میں اپنا میڈیکل چیک اپ  کرواسکتےہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر