Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Now Reading:

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
آسٹریلوی ہائی کمشنر

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے آسٹریلیا میں ہونے والے ساتویں آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل منگل کو کراچی میں پاکستانی ویمنز  ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر  کا کہنا تھا کہ پاکستان  کی نیشنل ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا آسٹریلیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔میری خواہش ہے کہ ٹیم کا آسٹریلیا میں قیام عمدہ رہے۔

ڈاکٹر جیفری شانے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Advertisement

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی شائقین کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا آنے  کی دعوت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورلڈ کپ کا فائنل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کر رہے ہیں ، جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم خواتین کے کھیلوں میں سب سے زیادہ تماشائیوں کا ریکارڈ قائم کریں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ خواتین کے کھیلوں میں سب سے زیادہ تماشائیوں کا موجودہ ریکارڈ نوے ہزار ایک سو پچھتر ( 90175 )ہے جو امریکہ میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 1999ء کے فائنل میں قائم کیاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے دوران ہمارا مقصد اس ریکارڈ کو توڑنا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں خواتین کرکٹ کے لئے اس اعتبار سے یہ میگا ایونٹ  ہوگا کہ آسٹریلیا وہ پہلا ملک ہو گا جو انعام کی رقم میں صنفی فرق کو ختم کردے گااور خواتین  ٹیم کے لئے انعامی رقم مردوں کی ٹیم کے برابر ہو جائے گی۔

Advertisement

آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہونے والی  کھلاڑی ، پاکستان قومی خواتین ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی چیئر  مین عروج ممتاز ، ٹیم کے کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر ممبران موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر