Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی، سرفراز جگہ بنانے میں ناکام

Now Reading:

شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی، سرفراز جگہ بنانے میں ناکام
شعیب ملک اور محمد حفیظ

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی  ہوگئی۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی  کپتان بابر اعظم کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

تجربہ کار کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف اور جارح مزاج آل راؤنڈر عماد بٹ کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا  ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ رہنے والے فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو پاکستان میں سیریز کی مبارکباد دیتا ہوں، دو دن کی محنت سے ٹیم بنائی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمیں محمد حفیظ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، حفیظ اب بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے جب کہ عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شکل نظر آئے گی، جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔

Advertisement

مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ تک ہم ایک وننگ کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹیم کو جیت راہ پر لے کر جائیں۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

بابر اعظم( کپتان)

احسن علی

عماد بٹ

حارث رؤف

Advertisement

افتخار احمد

عماد وسیم

خوشدل شاہ

محمد حفیظ

محمد حسنین

محمد رضوان

Advertisement

موسیٰ خان

شاداب خان

شاہین شاہ آفریدی

شعیب ملک

عثمان قادر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوگیا
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ڈراپ کردیا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکنگ؛ قومی ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر