پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔
بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
چند کرکٹرز فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، مصباح الحق
انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا تھا کہ بدر منظور خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔
انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News