Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے، اظہر علی

Now Reading:

نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے، اظہر علی
نسیم شاہ

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور شاہین  شاہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے ۔

راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ  میچ میں اننگز سے فتح کے  بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی  کا کہنا تھا   کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میچز جیتنے کا فائدہ ہوتا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے تمام میچزبہت اہم ہیں ۔

دوسری جانب نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا  کہ اپنے گراونڈ اور ہوم کراؤڈ میں ہیٹ ٹرک کرنا بڑا اعزاز ہے۔ ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد ہر طرف سے مبارکباد کے پیغام ملے، میں اپنی ہیٹ ٹرک اپنے ملک کے نام کرتا ہوں ۔

Advertisement

نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن گئے

انہوں نے کہا کہ بالنگ کوچ وقار یونس ہمارے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ  نے 16 سال 359 دن کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دینے والے دنیاکے سب کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل  کرلیا ہے۔

کم عمر فاسٹ بولر نے یہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنے کیریئر کے چوتھے ہی ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو پے در پے آؤٹ کرکے تاریخ رقم کی ۔ان کا شکار بننے والوں میں نجم الحسین شنتو ، تیج الاسلام اور محمود اللہ شامل تھے۔

نسیم شاہ  کا ایک اور اعزاز کم عمر ترین  میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانا ہے جو انہیں ہیٹ ٹرک  سمیت میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے سبب ملا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نسیم شاہ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز  اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر