Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل کے سپر مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا، یونائیٹڈ کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،، کولن انگرام 30 اور ڈیوڈ ملان 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کی 98 رنز کی اننگز اور شاہین شاہ آفریدی کی 4 وکٹیں بھی شکست سے نہ بچاسکیں

یاد رہے اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Advertisement

پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں محمد حفیظ کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

پی ایس ایل ، قلندرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کے اوپنر کرس لین کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے فخر زمان کے ساتھ ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا تھا ۔

ایسے میں محمد حفیظ حریف ٹیم کے لیے چٹان ثابت ہوئے اور  7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے  98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 182 رنز تک پہنچادیا جبکہ محمد حفیظ نے 2 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے، حفیظ نے 7 چوکوں اور 7 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری جب کرس لین 11 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، فخر زمان 33 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر