Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کردیا

Now Reading:

نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کردیا
نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش مکمل کردیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں  نیوزی لینڈ نے 297 رنز کا ہدف کولن ڈی گرینڈ ہوم کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت با آسانی 17 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

ڈی گرینڈ ہوم نے 28 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ  اوپنرز ہینری نکلز اور مارٹن گپٹل نے بھی نصف سنچریز اسکور کرتے ہوئے  بالترتیب 80 اور 66 رنز بنائے۔

ٹام لیتھم بھی 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان کین ولیمسن 22،جمی نیشم 19 اور راس ٹیلر 18 رنز بناسکے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے  شردل ٹھاکر 9.1 اوور ز میں 87 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرکے انتہائی مہنگے بالر ثابت ہوئے ۔ یوزویندرا چاہل نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندرا  جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کیویز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو  بھارتی ٹیم ممقررہ 50اوور زمیں  لوکیش راہول(112) کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔

Advertisement

شریاس  ائیر 62، منیش پانڈے 42 اور پرتھوی شا 40 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ان کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی 9، رویندرا جدیجا اور نودیپ سینی8،8، شردل ٹھاکر 7 جبکہ منیش اگروال ایک رن بناسکےتھے۔

بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیش بینٹ نے 4 جبکہ کائل جیمی سن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

80 رنز کی اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد فراہم کرنے والے ہینری نکلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے 4 وکٹ سے جبکہ دوسرے  میچ میں 22 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھارت نے  نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر