قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں لیکن کبھی شارٹ اچھی نہیں بھی لگتی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمینس دی ، نسیم شاہ کم عمر میں بہت اچھا بولر بن گیا ہے۔
بابر اعظم نے کہاکہ نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے جبکہ یاسر شاہ جلد فارم میں واپس اےبگا بیٹ بچ کر کھلاڑی پر آتا ہے سب اسے سپورٹ کر رہے ہیں ، امید ہے یاسر شاہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوشش کرتا ہوں ٹیم کے لیے اچھا اسکور کروں، 10 سال سے ہوم کراؤڈ کو مس کررہے تھے لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن اب بہتر ہو رہی ہے اور اعتماد مل رہا ہے جبکہ راولپنڈی کی عوام نے ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ: نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔
پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوجائے گی اور پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اپریل میں واپس آکر ون ڈے میچ اور کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News