پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کے بعد فرنچائز مالکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ بہت جلد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آکر سیریز کھیلیں گی۔
احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایس 5 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں،انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔کل کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کےتمام 34 میچز پاکستان کے چار شہروں (کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان )میں کھیلے جائیں گے۔ہم اگلے سیزن میں پشاور میں بھی میچز کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی ایونٹس کے لیے بولی لگائیں گے۔
اس موقع پر پی سی بی کے کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ نومبر یا جنوری میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیمپئنز کپ کی میزبانی کے لیے جلد بولی میں حصہ لیں گے۔
پی ایس ایل 2020 کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ اس بار لاہور قلندر زمیں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ہمیں ٹرافی جیتنے کی پوری امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی کاوشوں کےبغیر پی ایس ایل پاکستان میں ہونا ناممکن تھا،ہم نے غیر آبادمیدان آ باد کئے۔ٹیلنٹ ہنٹ کیا جس سے خاصے با صلاحیت نوجوان ملے ہیں۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سمی کو آنرری سیٹزن شپ کے لیےدرخواست دائر کی تھی جو قبول ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی خوشخبری ہے کہ پشاور میں بھی میچز کرائے جائیں گے۔آپ سب شکرانے کےبوافل ادا کریں۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پانچ سال سے پی ایس ایل کو کامیاب بنا رہے ہیں۔جب پہلا میچ پاکستان میں ہوا تو بہت خوشی ہوئی تھی،کراؤڈ کا بہت سپورٹ ملا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمرکا کہنا تھا کہ احسان مانی اور وسیم خان کا پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں بڑا کردار ہے۔
اسلام یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بلیسنگ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ بگٹی اسٹیڈیم میں بھی میچز ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News