Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Now Reading:

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی بال پر حاصل کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

شین واٹسن آج پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد کی شاداب خان کو 2 چھکے لگانے کے بعد اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

اعظم خان 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے، محمد نواز نے 25 اور بین کٹنگ نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Advertisement

اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا، کولن انگرام نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی دو وکٹیں 36 رنز پر گرنے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، منرو 31 اور کپتان شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لوک رانکی 11 اور ڈیوڈ ملان 10 رنز بناسکے، آصف علی صرف 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کا نشانہ بنے۔

خیال رہے کہ میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کا میدان سجا ہے ۔ پی ایس ایل کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر