Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا
پی ایس ایل 2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 )کے آغاز میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے   اور شائقین سمیت خود کھلاڑی اور کوچز بھی اس حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ایونٹ کے آغاز سے قبل اپنی اپنی ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا خیال ہے کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور انہیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

معین خان نے   فاسٹ بالرز محمد حسنین ، نسیم  شاہ اور اعظم  خان  کو اپنی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اکرم خان  کو حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان  کھلاڑیوں محمد محسن اور حیدر علی  سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

اس کے علاوہ  ان کاکہنا ہے کہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور ٹام بینٹن ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ چیمپئن بنوانے والے ڈین جونز اس ایڈیشن میں کراچی کنگز  کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

Advertisement

ڈین جونز نے کراچی کنگز کے  نوجوان کھلاڑیوں اویس ضیاء، ارشد اقبال، عمر خان اور اسامہ میر  کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور فاسٹ بالر محمد الیاس  کو اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرزمقرر

گذشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر آنے والی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حال ہی  میں بگ بیش لیگ میں تباہ کن بالنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی سمیت  محمد حفیظ ، فخر زمان اور کر س لن سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق  کو سینئر کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

مصباح  الحق کے مطابق لیوک رونکی ، آصف علی، کولن انگرام، کولن منرو اور ڈیل اسٹین جیسے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تن تنہا ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
دورہ جنوبی افریقہ، پاکستان کے ریڈ اور وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان
قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو، چیئرمین پی سی بی کا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر