چینل چلانا آپ کا حق ہے لیکن بے عزتی کرنا نہیں، جاوید میانداد کا انتباہ

سیدہ نادرہ مشتاق , رپورٹر بول نیوز

25th February, 2020

دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز جاوید میانداد  نجی ٹی وی چینل پر  مذاق بنائے جانے پر آگ بگولہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ ملک  کے لیے قربانیاں  دینے والوں کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے۔

لیجنڈری کرکٹر نے تضحیک نہ رکنے پر چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی وارننگ دے دی ۔

جاوید میانداد نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک نجی چینل پر میری ڈمی بنائی گئی ہے اور باقاعدہ میرا نام لیا جارہا ہے۔

لیجنڈ کرکٹر  و سابق کپتان نے کہا کہ آ پ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار کریں، کسی کی کے بے عزتی نہیں کریں۔ چینل چلانا ایک الگ چیز ہے مگر کسی کے پاس دوسرے کو بے عزت کرنے کا حق ہرگز نہیں ہے۔

 جاوید میانداد نے خبردار کرتےہوئے مزید کہا کہ   اگر آئندہ کسی نے مجھ پر براہ راست حملہ کیا تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ عزت  کیسے  کرنی چاہیے ۔ میں وہ بندہ ہوں جو ملک  کے لیے لڑا  ہوں،کسی نے مخالف باتیں کی تو ان کو منہ توڑ جواب  دوں گا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ نامناسب زبان اور رویہ کسی طور قابل معافی نہیں ہے۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں  انہیں معلوم ہے کہ میں اس ملک و قوم سے مخلص ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جاوید میانداد کی جانب سے ناراضگی کے اظہار پر متعدد سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات نے مایہ ناز بلے باز کی حمایت کی ہے۔

سید قاسم رضا

ویب ایڈیٹر , بول نیوز


متعلقہ خبریں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ: ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مزید تاخیر کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مزید تاخیر کا اعلان کر دیا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق حتمی فیصلہ 10 جون کو ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے متعلق حتمی فیصلہ 10 جون کو ہوگا ۔ تفصیلات...

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا ہے۔ تفصیلات کے...

بین اسٹوکس

بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، بین اسٹوکس کا ہوش ربا انکشاف

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، انگلش کھلاڑی  بین اسٹوکس نے...


ضرور پڑھیں

Sindh Lock Down

لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟ سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے...

ertugrul

ارطغرل کے بہادر جنگجو نے دل دل پاکستان گا کر دل جیت لئے

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت...

کورونا وائرس، عوام کو بچاو کا پیغام دینے خصوصی گانا تیار

پاکستان کے نامور گلوکاروں کی جانب سے کورونا وائروبا کے خاتمے کیلئے اور اس سے بچاو کی...

حریم شاہ کو کس سیاستدان نے شادی کی پیشکش کی؟

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو کس سیاستدان نے شادی کی پیشکش کی؟ اور اس پر...