Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

Now Reading:

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے
پی ایس ایل

صوبائی وزیر بلدیات  ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل  5) کے میچزکراچی میں  ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق سندھ کابینہ کی   میٹنگ ہوئی  ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا  گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ اسٹیڈیم آنےوالوں کی تھرمل اسکریننگ  کی جائےگی جبکہ اسٹیڈیم میں فیومیگیشن بھی کی جائے گی اور ہر جگہ سینی ٹائزر  بھی رکھے  جائیں گے۔

انہوں نے تماشائیوں سے گزارش  کی کہ وہ اسٹیڈیم آئیں اور  کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

Advertisement

وزیر بلدیات نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چین،ایران، اٹلی اور دیگر ممالک سے آنے والوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے مزیدکہا کہ کورونا وائرس سےمتعلق ایڈوائزری جاری کی ہے،یہ وائرس اتناخطرناک نہیں کہ مریض صحت یاب نہ ہوسکیں۔وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحت یاب ہو کر جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو لے کر کوئی سیاسی معاملہ نہیں بنانا ہے۔وزیر اعظم  عمران خان کو پھرتی دکھانا پڑے گی جیسے مراد علی شاہ دکھا رہے ہیں۔ اس وائرس کو پھیلنے سے پہلے روکنا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ عمران خان صاحب نے کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں بلایا،وزیراعلیٰ سندھ لمحہ بہ لمحہ کورونا وائرس کی اپ ڈیٹ مانگتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر