Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

Now Reading:

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی
بنگلہ دیشی ٹیم

کورونا وائرس کے سبب   بنگلہ دیشی ٹیم  نے دورہ پاکستان  ملتوی کردیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق   بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم   تین مرحلوں پر مشتمل سیریز کے آخری مرحلے میں کورونا وائرس  کے سبب پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بنگلہ دیشی میڈیا  کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  نے کوروناوائرس کے باعث ٹیم   کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو تیسرے مرحلے کےلیے 29 مارچ کو پاکستان پہنچنا تھا جس میں واحد ون ڈے میچ یکم اپریل جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےدورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی ۔

Advertisement

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی  میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

دوسرے مرحلے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان  نے فتح حاصل کی تھی۔نسیم شاہ نے اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر  لیگ ( پی ایس ایل)  میں شامل کئی غیر ملکی کھلاڑی  بھی لیگ چھوڑ کر جارہے ہیں ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے لیگ سے دستبردار ہونے کے  لیے کہا تھا،کوئی بھی کھلاڑی لیگ سے الگ ہونے کا اختیار رکھتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی لوکل کھلاڑی بھی میچ نہیں کھیلنا چاہتا تو اسے اس کی اجازت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوگیا
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ڈراپ کردیا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکنگ؛ قومی ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر