Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بعد عالمی فٹبال یکسر تبدیل ہو جائے گی، صدر فیفا

Now Reading:

کورونا کے بعد عالمی فٹبال یکسر تبدیل ہو جائے گی، صدر فیفا
فیفا

فیفاکے صدرگیانی انفین ٹینونے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جنگ جیتنے کے بعد عالمی فٹبال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکے صدرگیانی انفین ٹینو نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس ایک بھیانک خواب ہے،جو پوری دنیا پر مسلط ہے۔

انفین ٹینو نے کہا کہ   دنیا اجتماعی کاوشوں سے جلد اس  وباء سے باہرنکل جائے گی تاہم کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد عالمی فٹبال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔

فیفا کے صدر نے کہا کہ  ہم جب اس ڈراؤنے خواب سے باہرآئیں گے توفٹبال زیادہ بہتر، دلچسپ، سوشل اور انفرادی ممالک میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی اور اختلافات سے مبرا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس مہلک وائرس نے ہمیں انسانی درد کا احساس دلایا ہے   جس کے بعد ہم سب زیادہ بہتر رویے اور انسانی قدروں کا احساس کرنے والے ہوں گے۔

Advertisement

انفین ٹینو نے کہا کہ     فٹبال کے میدانوں میں بھی اسپورٹس مین شپ اور رنگ، نسل اور زبان کی ہم آہنگی فروغ پائے گی۔

فٹبال چیف نے فٹبال میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فٹبال کو چند طاقتور کلبوں کے ہاتھوں سے نکال کر زیادہ عوامی زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ٹورنامنٹس کی تعداد کم لیکن زیادہ مقابلے سے بھرپور میچزکرانے ہوں گے ۔کم لیکن متوازن اسکواڈز، محدود مگر زیادہ دلچسپ میچز سے فٹبال کی بین الاقوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر