Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب تھا، اللہ نے پاکستان کاسبزہلالی پرچم سینے پر سجوایا

Now Reading:

غریب تھا، اللہ نے پاکستان کاسبزہلالی پرچم سینے پر سجوایا
محمد یوسف

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف اس مشکل وقت میں قوم کی ہمت بڑھانے  میدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں محمد یوسف نے  اپنی زندگی  کے بارے میں  بتایا کہ    مجھے بچپن سےکرکٹ کاجنون تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں غریب تھا،درزی کی دکان پرکام سیکھنےجاتاتھا،وہاں سے اللہ نےاٹھاکر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم  میرے سینے پر سجوایا۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ اللہ  نے مجھے میرے ملک  کے لیے کھلایا اور الحمدللہ ورلڈ ریکارڈ بنوایا۔

https://twitter.com/yousaf1788/status/1246005362349748224

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  آج جوبھی عزت ہےاس ملک کی وجہ سےہے۔

آخر میں محمد یوسف نے اپنے ملک کے لیے دعا بھی کی کہ  یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما۔

یادرہے کہ محمد یوسف کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے صف اول کے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔وہ واحد بلے باز ہیں جنہیں حنیف محمد کے بعد’ رن مشین ‘کا خطاب دیا گیا۔

محمد یوسف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔یہ ریکارڈانہوں سنہ 2006 میں 1788 رنز بناکر  اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر