دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ یا ملتوی کردی گئی ہیں اسی طرح ایشاء کپ کا انعقاد بھی ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔
اس حوالے سے میزبان بورڈ پی سی بی کے چیئر میں احسان مانی کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور ستمبر تک ایشیاء کپ ہوسکتا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ اگر اس سال ایشیاء کپ نہیں ہوسکا تو اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے کہ ایونٹ کا انعقاد کب کرایا جائے۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ ایشیاء کپ کا انعقاد میرے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ اے سی سی کی میٹنگ نہیں ہوئی جوکہ آئی سی سی کی میٹنگ کے ساتھ ہونی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یا کسی کو بھی نہیں معلوم کہ ایشیاء کپ کب اور کہاں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News