Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی رمضان کرکٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کرے گا

Now Reading:

پی سی بی رمضان کرکٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کرے گا
پی سی بی

پاکسان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) رمضان کرکٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیش نظر ماہ مقدس  رمضان میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی  کا کہنا ہے کہ چند منتظمین نے ہم سے رمضان کرکٹ کے لیے این او سی کے حصول کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1246417758658736134

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ  اس وقت مناسب یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپنی واضح اور جامع پالیسی پر عمل کریں جس کے مطابق پی سی بی نےفی الوقت تمام تر کرکٹ سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے۔

Advertisement

لہٰذا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے پی سی بی رمضان کرکٹ کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کرے گا۔

بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  یہ ایک مشکل صورتحال ہے جہاں دنیا بھر میں معاشی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور اس وقت تمام تر توجہ صرف لوگوں کی صحت اور حفاظت پر مرکوز ہے۔

بورڈ کے منتظمین اور کرکٹرز سے درخواست کرتا ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی اجتماعی سرگرمی سے دور رہیں۔

ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ بورڈ اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے۔

ملازمین کے علاوہ تقریباََ 220پیشہ ور کرکٹرز پی سی بی کے پے رول پر ہیں۔

Advertisement

2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی سازش کی گئی، انضمام کا الزام

پی سی بی اس عمل کو یقینی بنائے گا کہ تمام کھلاڑیوں کو کم از کم مالی سال برائے 2019-20 کے اختتام تک ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

علاوہ ازیں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ  ماہوار تنخواہ میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

اس دوران کرکٹ بورڈ ملک میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور جب مناسب ہوگاتو اپنی پالیسی میں ترمیم کرے  گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر