Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اظہر علی پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے کے خواہاں

Now Reading:

اظہر علی پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے کے خواہاں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم نڈر  ہوکر کرکٹ کھیلے  تاکہ وہ ٹیسٹ میں نمبر ون رینکنگ کے حصول کے اپنے مقصد تک پہنچ سکیں۔

صحافیوں سے ویڈیو کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ میں بے خوف  اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ثابت کرنے کے لیے ہمیں ملکی اور غیر ملکی سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں  ہمیں اپنی تدبیر کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے  کیونکہ یہ نمبر ون سائیڈ بننے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ صرف ہوم سیریز جیت لینے سے  ہم نمبر ون ٹیسٹ ٹیم نہیں بن سکتے،ہمیں غیر ملکی سیریز میں بھی غیر معمولی نتائج کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو  2016 میں مصباح الحق کی کپتانی میں  آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھی۔

Advertisement

اس وقت  مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر