دنیا بھر میں کورونا وائرس نے کئی لوگوں کو مو ت کی گھاٹ اتار دیا ہے، تاہم دوسری طرف بہت سارے ایسے بھی افراد ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا پر ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی۔
کورونا سے دنیا بھر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں ، بہت سے لوگوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی بھی کی ان میں سے فرانس کے ایک فٹبال کلب کے ڈاکٹر بھی ہیں جنہوں نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے لیگ ون کے کلب ریمس میں اتوار کو سوگ کا سماں تھا کیونکہ کلب کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی تھی۔
کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریمس برنارڈ گونزا لیز کی موت پر دکھی ہے۔’ ’برنارڈ کی موت پر نہ صرف کلب بلکہ ریمس کے سینکڑوں مرد اور خواتین بھی افسردہ ہیں۔‘
فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 78 افراد ہلاک اور 92 ہزار 839افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News