Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، نسیم شاہ بھی شامل

Now Reading:

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، نسیم شاہ بھی شامل
نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سیزن 2020-21 کے لیے سینٹرل  کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

تفیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے 2020، 21 کے لیے سینٹرل  کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔فاسٹ بالر نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ  میں شامل ہوگئے۔

سیزن 2020-21 کے لیے اظہرعلی کوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوقومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ  میں   18  کھلاڑی شامل ہیں۔جن  میں مختصر فارمیٹ کے کپتا ن بابر اعظم ، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ان کے علاوہ عابد علی، اسد شفیق،حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان،شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔

فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم،امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں۔

Advertisement

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ   کنٹریکٹ دیتے وقت کھلاڑیوں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ 12 ماہ میں شیڈول اپنے میچوں کےفارمیٹ اور تعدادکو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

پاکستان کو آئندہ 12 ماہ کےدوران 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 20ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ ایشیاءکپ اور آئی سی  سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر