Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، سرفراز احمد

Now Reading:

سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، سرفراز احمد
سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ  میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017  کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی چیز آپ کو مل ضرور جاتی ہے مگر اس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کو پس پشت ڈال کر ٹیم میں واپسی کے عزم کا اظہار  کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ  میرا اصل مقصد ہے کہ جب بھی پاکستان ٹیم کے لیے موقع ملے، اپنی جگہ بناؤں اور اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں لیکن میں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اب بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ بی کیٹیگری ملی کیوں کہ بی کیٹیگری میں بھی ہمارے تمام ٹاپ کے کرکٹرز موجود ہیں۔

Advertisement

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری ملی ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے۔ شاہین شاہ  نے خود کو منوایا ہے اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں بھی ان کی کارکردگی شان دار رہی تھی۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے 21-2020 کے لیے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور کئی نامی گرامی کھلاڑی کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ چند نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو  بھی سینٹرل کنٹرکٹ کی اے کیٹیگری سے بی  کیٹیگری میں بھیج دیا تھا۔

نئے کنٹریکٹ میں کل تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں مجموعی طور پر 18کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ تین ابھرتے ہوئے (ایمرجنگ) کھلاڑیوں کو بھی نوازا گیا ہے۔

نئے کھلاڑی نسیم شاہ اور افتخار احمد بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی محروم ہوگئے تھے۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹرکٹ میں تنزلی کے ساتھ ساستھ سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر