Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، بین اسٹوکس کا ہوش ربا انکشاف

Now Reading:

بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، بین اسٹوکس کا ہوش ربا انکشاف
بین اسٹوکس

ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا تھا، انگلش کھلاڑی  بین اسٹوکس نے اپنی کتاب’آن فائر‘ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارنے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں مزید انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی جبکہ  کیدار جادھو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر ہی رہی  جبکہ وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے۔میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی۔

Advertisement

انگلینڈ کے بولر کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے بھارتی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا تھا لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان عمدہ 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تھی۔

بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی وکٹ 38ویں اوورز میں گری تھی جس کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے مبینہ طور پر رنز کی رفتار کو سست کیا اور بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے چکر میں جان بوجھ کر میچ ہار گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر