پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں کسی عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں کسی عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہا ،جب آئی سی سی کی صدارت چھوڑی تو لگتا تھا کہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرجاؤں گا۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ میں عمران خان کی درخواست پر کرکٹ میں واپس آیا ہوں اور یہ واپسی آئی سی سی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے کی ہے۔
احسانی مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے کچھ اراکین نے مجھے صدارت سنبھالنے کی درخواست کی تھی مگر میرا ایجنڈا یہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اکثر ملاقاتیں کرتا رہتا ہوں، وہ کرکٹ پر بہت کھل کر بات کرتے ہیں۔ حالیہ ملاقات میں وزیراعظم اور میرے علاوہ کوئی نہیں آیا تھا۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ملاقات کا اصل مقصدڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے پیش آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ امید ہے اب مسائل نہیں رہیں گے اور معاملات تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے۔
احسانی مانی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی میٹنگ میں ہی حکومت سے کہا تھا کہ میچ فکسنگ کے لیے قانون سازی کی جائے۔ قانون سازی کرنے کا مقصد کرپٹ عناصر کو جیل میں ڈالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے کرپشن کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا مسودہ حکومت کو دے دیا ہے۔
چیئر مین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لوگ کرکٹ میں تبدیلی نہیں بلکہ اسٹیٹس کو چاہتے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ نے بہت کردار ادا کیا ہےپاکستان کرکٹ میں ، مگر یہ پائیدار ماڈل نہیں ہے نہ ہی کسی اور ملک میں اس طرح کا نظام ہے جیسا پاکستان میں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News