Advertisement

آئی سی سی میں کسی عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہا، احسان مانی

احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ  آئی سی سی میں کسی عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ    آئی سی سی میں کسی عہدے کی طرف نہیں دیکھ رہا ،جب آئی سی سی کی صدارت چھوڑی تو لگتا تھا کہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرجاؤں گا۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ میں عمران خان کی درخواست پر کرکٹ میں واپس آیا ہوں اور یہ واپسی آئی سی سی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے کی ہے۔

احسانی مانی نے کہا کہ  آئی سی سی کے کچھ اراکین نے مجھے صدارت سنبھالنے کی درخواست کی تھی مگر میرا ایجنڈا یہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اکثر ملاقاتیں کرتا رہتا ہوں، وہ کرکٹ پر بہت کھل کر بات کرتے ہیں۔ حالیہ ملاقات میں وزیراعظم اور میرے علاوہ کوئی نہیں آیا تھا۔

Advertisement

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ملاقات کا اصل مقصدڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے پیش آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ امید ہے اب مسائل نہیں رہیں  گے اور معاملات تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے۔

احسانی مانی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی میٹنگ میں ہی حکومت سے کہا تھا کہ میچ فکسنگ کے لیے قانون سازی کی جائے۔ قانون سازی کرنے  کا مقصد کرپٹ عناصر کو جیل میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی سی بی نے کرپشن کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا مسودہ حکومت کو دے دیا ہے۔

چیئر مین پی سی بی کا کہنا ہے کہ  لوگ کرکٹ میں تبدیلی نہیں بلکہ اسٹیٹس کو چاہتے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ نے بہت کردار ادا کیا ہےپاکستان کرکٹ میں ، مگر یہ پائیدار ماڈل نہیں ہے نہ ہی  کسی اور ملک میں اس طرح کا نظام ہے جیسا پاکستان میں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version