پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر انتظام نیشنل کرکٹ اکیڈمی آج سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے زیر انتظام چلنے والی نیشنل کرکٹ اکیڈمی 19 سال بعد ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی آج سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ندیم خان نے بطور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا چارج لے لیا جبکہ ثقلین مشتاق 4 جون سے بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈیویلپمنٹ فرائض ادا کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعطیلات کے باعث ہائی پرفارمنس سینٹر کا باقاعدہ آغاز 3 جون سے ہو گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا قیام 2001 میں عمل میں لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News