Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

Now Reading:

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے
فواد عالم

ٹیسٹ کرکٹر  فواد عالم نے اداکار ی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل ٹاپ پرفارمر ہونے کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم  میں منتخب نہ کیے جانے والے بہترین مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم  نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ فیصل اقبال نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران کی  تصویر شیئر کی جس میں فواد عالم دیگر اداکاروں کے ساتھ موجود ہیں۔

فیصل اقبال نے  فواد عالم کے لیے نئے کیریئر میں نیک خواہشات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   کرکٹر فواد عالم بطور اداکار ٹی وی سیریل میں نظر آرہے ہیں۔ سنا ہے کہ انہوں نے اداکاری کی اچھی صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ فواد عالم گذشتہ کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ 3 پرفارمر ز میں شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں قومی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جاتا ۔

فواد عالم نے 165 فرسٹ کلاس میچز میں 34 سنچریز اور 60 نصف سنچریز اسکور کر رکھی ہیںجبکہ 56.84 کی اوسط سے 12222 رنز بنارکھے ہیں۔

لسٹ اے کے 203 میچز میں 48.71  کی اوسط سے 6577 رنز بنارکھے ہیں جبکہ جس میں 8 سنچریز  اور 40 نصف سنچریز شامل ہیں۔

Advertisement

38 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں فواد عالم نے 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنائے ہیں جس میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریز شامل ہیں۔

3 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 41.66 کی اوسط سے 250 رنز بنائے ہیں جس میں 1 سنچری شامل ہے۔

فواد عالم پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سیریز میں  ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر