Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا

Now Reading:

پاکستان کا پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا
پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج سے کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ 17 سے 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزپر مشتمل سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف قومی اسکواڈ کا یہ انگلینڈ میں پہلا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہوگا۔

اس سے قبل وورسٹر میں اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والے قومی اسکواڈ نے وہاں دو ، 2 روزہ پریکٹس میچز کھیلے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تصاویر، ویڈیوز اور اسکور شیٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات پی سی بی فراہم کرے گا۔

Advertisement

 ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈمیں ٹیم گرین اور ٹیم وائیٹ کے درمیان کھیلے جانے والے چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے دونوں  اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شامل دونوں ٹیموں کے اسکواڈز مندرجہ ذیل ہیں:

ٹیم گرین:

اظہر علی (کپتان)، عابد علی، فخر زمان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نسیم شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض اور عمران خان (بارہویں کھلاڑی)

ٹیم وائٹ:

بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، محمد موسیٰ، عثمان خان شنواری، حیدر علی اورکاشف بھٹی(بارہویں کھلاڑی)

Advertisement

دونوں اسکواڈز میں شامل بارہویں کھلاڑی کو میچ میں باؤلنگ کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر