Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے، مشتاق احمد

Now Reading:

کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے، مشتاق احمد
مشتاق احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا  ویڈیو بیان میں کہنا  تھا کہ  ٹیم مینجمنٹ کی ذمہ داریوں میں سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے۔

اسپن بولنگ کوچ نے کہا کہ  ساڑھے تین ماہ بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے والے ان کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے۔ شائقین کی عدم موجودگی  میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی خود کرنی  ہوگی۔

مشتاق احمد کاکہنا ہے کہ یہ ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے، یہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائی موجود ہیں اور نہ ہی تجزیہ کرنے کے لیے میڈیا نمائندگان ہیں لہذا ان کھلاڑیوں کو اپنے گروپ سے ہی متاثر ہونا ہے اور ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم مینجمنٹ کی ذمہ داریوں میں سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی پر خاص توجہ دینی ہے۔

Advertisement

اسپن بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ماہ بعد گراونڈ کا رخ کرنے والے ان کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے، اسکواڈ میں شامل تمام لڑکے بہت پرجوش ہیں اور وہ بھرپور لگن سے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کووڈ 19 کے پروٹوکولز سے مکمل آگاہ کر رہے ہیں جس میں گراؤنڈ میں سے فاصلہ رکھنا اورگیند کو تھوک سے نہ چمکانا ہے کیونکہ ماضی میں اسپنرز عموما گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے تاہم ان حالات میں متبادل آپشنز کو ان کی یاداشت کا مکمل حصہ بنانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے خوش آئند عمل یہ ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ایک دوسرے کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔، یقین ہے کہ درجہ بدرجہ کھلاڑیوں کی کھیل میں واپسی مفید ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں وورسٹر کے بائیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ کر رہی ہے جہاں وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی مختلف تربیتی سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔

 5 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر