
انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر کی جانب سے بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر نے کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا ہے۔ آرچر نے مانچسٹر آتے ہوئے بائیو سیکیور ایکریڈیشن کا استعمال نہیں کیا۔
Official Statement: Jofra Archer
Advertisement— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2020
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آرچر کو 5 دن تنہائی میں رہنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ جوفرا آرچر کو اب کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ دو مرتبہ منفی آنے کے بعد ہی ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News