Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ 2020 ملتوی کردیا

Now Reading:

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ 2020 ملتوی کردیا
ایشیاء کپ

ایشین کرکٹ کونسل ( ا ے سی سی) نے ایشیاء کپ 2020  ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب  رواں برس ستمبر میں  شیڈول   ایشیاء کپ  کو ملتوی  کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ۔ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی۔

ایک بیان میں اے سی سی نے کہا کہ شروع سے ہی بورڈ اصلی شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا خواہشمند تھا۔تاہم ، سفری پابندیاں ، بنیادی صحت کے خطرات اور معاشرتی دوری کے اصولوں کے ساتھ ایشیا ءکپ کا انعقاد کافی مشکل ہوتا۔

https://twitter.com/ACCMedia1/status/1281210026397298689

سب سے بڑھ کر ، حصہ لینے والے کھلاڑیوں ، معاون عملہ ، تجارتی شراکت داروں ، شائقین اور کرکٹنگ کمیونٹی کی صحت اور حفاظت سے متعلق خطرات کو اہم سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

تمام بورڈ زنے مذکورہ بالا تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ ایشیا ءکپ 2020 ملتوی کیا جائے۔

ذمہ دارانہ انداز میں ایونٹ کا انعقاد کرنا اے سی سی کی ترجیح ہے۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہوگا۔ اے سی سی فی الحال اس  کے لیے ایک مناسب ونڈو کے طور پر جون 2021 کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر