مانچسٹر ٹیسٹ میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ میں نازیبا زبان استعمال کرنے پرآئی سی سی نے انگلینڈ کے فاسٹ بالر کرس براڈ کو میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق اسٹورٹ براڈ کو سزا ان کے رویے کے خلاف دی گئی ہے۔ براڈ نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔
JUST IN: England fast bowler Stuart Broad has been fined for breaching the ICC Code of Conduct during the first #ENGvPAK Test.
AdvertisementDetails 👉 https://t.co/2rsYrHV6Zi pic.twitter.com/4xrscKn1rb
— ICC (@ICC) August 11, 2020
اسٹورٹ براڈ آئی سی سی کے آرٹیکل 2.5کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی دوسری اننگز کے آخر میں یاسر شاہ کو آوٹ کرنے پر نازیبا زبان استعمال کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News